ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے اضافہ متوقع

وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔

وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ٹیکس کی شرح موجودہ 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی جائے گی۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے تحت، حکومت کا ارادہ ہے کہ تمام گاڑیوں پر 18 فیصد کی یکساں شرح سے جی ایس ٹی لاگو کیا جائے، خواہ وہ پٹرول، ڈیزل ہوں، یا ہائبرڈ ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P