چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ

ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز چمن سے 50 کلومیٹر دور مشرق میں تھا، فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.