وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

 

ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی گئی، اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.