سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کردیا

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کردیا۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کیا گیا اورانہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔

صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن راجا سہیل نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے کیا جائے۔

سیکریٹری سول سیکریٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن چوہدری غلام غوث نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے لہٰذا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں شدید احتجاج کریں گے، یہ اشرافیہ کا بجٹ ہے، اس میں عام آدمی کے لیے کچھ نہیں ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں پر ٹیکس کٹوتی کم سے کم کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.