بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے متفرق کھانے پینے کے مراکز کی انسپکشن کے دوران ایک درجن سے زائد خوراکی کے مالکان پر جرمانے عائد کردئےے ۔جمعرات کے روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شاوکشاہ روڈ اور جناح روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کارروائی کی اور2 بیکنگ یونٹس سمیت متعدد مراکز مالکان جرمانہ کیا۔جرمانہ کردہ متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن جبکہ بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، اشیا کی تیاری میں ایکسپائرڈ چاکلیٹس کے استعمال پر ایکشن لیا گیا۔اسی طرح ملاوٹی دودھ و دہی کی فروخت پر بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کی نواں کلی کے مختلف مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملک شاپس مالکان جرمانہ جبکہ 6 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے ہیں ،جرمانہ کردہ ملک شاپس سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے دودھ اور دہی میں سکمڈ ملک پاوڈر اور پانی کی وافر مقدار مکس کرنے پر 3 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ 6 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر اشیا خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کے دوران 5 ہولسیلر اور 1 مصالحہ شاپ جرمانہ کیاگیا۔جرمانہ کردہ 2 ہولسیلر اونرز کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن جبکہ ہولسیلر اور مصالحہ شاپ سے ایکسپائرڈ مشروبات، مختلف برانڈز کے بسکٹس، پابندی عائد چائنیز نمک اور نان فوڈ گریڈ کلرز برآمد ہوئیں۔
You might also like