کوئٹہ(یو این اے )عید الاضحی قریب آتے ہی کوئٹہ شہر میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، تاہم شہریوں نے حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کر لی ہیں، جس سے کانگو وائرس سمیت دیگر متعدی بیماریوں کے پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمو چوک، جوائنٹ روڈ، سریاب روڈ، مری آباد، شہباز ٹان، سپینی روڈ، خروٹ آباد اور سبزل روڈ جیسے مصروف اور گنجان آباد علاقوں میں جگہ جگہ منڈیاں لگا دی گئی ہیں، جہاں بیوپاری اور خریدار اپنی سہولت کے مطابق جانوروں کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔ ان منڈیوں میں نہ تو صفائی کے مناسب انتظامات ہیں اور نہ ہی جانوروں کی طبی جانچ کا کوئی بندوبست، جس سے شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب حکومت بلوچستان کی جانب سے مشرقی بائی پاس کے مقام پر باقاعدہ بکرہ پیڑہ کے لیے مخصوص جگہ مختص کی گئی۔ حکومت نے بیوپاریوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی خرید و فروخت اسی مقام پر کریں تاکہ نہ صرف شہر کی ٹریفک اور صفائی کا نظام برقرار رکھا جا سکے بلکہ عوام کو بیماریوں سے بھی محفوظ رکھا جا سکے۔مگر اس کے باوجود، بیشتر بیوپاری اور خریدار حکومت کی جانب سے مختص کی گئی منڈی میں جانے کے بجائے، محلوں اور سڑکوں کے کنارے منڈیاں قائم کر کے جانوروں کی خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔ اس غیر ذمہ دارانہ رویے سے نہ صرف شہری مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ شہر میں صحت عامہ کے نظام پر بھی دبا بڑھ رہا ہے
Trending
- پولیس کو انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی
- فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے: ماہرہ خان
- پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
- ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے، ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز
- گلگت: گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
- بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
You might also like