صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون کو طلب کرلیا

صدرمملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز منگل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے، یہ موجودہ قومی اسمبلی کا 17 واں اجلاس ہو گا۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ بھی پیش 10جون کو پیش کیا جائے گا، قبل ازیں بجٹ پیش کرنے کے لیے  تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف شرائط کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P