صدرمملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز منگل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے، یہ موجودہ قومی اسمبلی کا 17 واں اجلاس ہو گا۔
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ بھی پیش 10جون کو پیش کیا جائے گا، قبل ازیں بجٹ پیش کرنے کے لیے تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف شرائط کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔