واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کو تیار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کو تیار

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جو اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں اکاؤنٹ سیٹنگز میں لاگ آؤٹ آپشن کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے صارفین واٹس ایپ سے مختصر وقفہ لے سکیں گے۔

لاگ آؤٹ آپشن پر کلک کرنے پر صارفین کو دو انتخاب دیے جائیں گے، پہلا آپشن لاگ آؤٹ کے ساتھ تمام ڈیٹا اور ترجیحات کو حذف کر دے گا جو ایپ ان انسٹال کرنے کے مترادف ہوگا لیکن اس سے گروپس سے نہیں نکالا جائے گا۔

دوسرا آپشن لاگ آؤٹ کے باوجود تمام چیٹس، گروپ چیٹس، ڈیٹا اور ترجیحات کو محفوظ رکھے گا جسے صارف فون نمبر کے ذریعے دوبارہ سائن ان کرکے بحال کر سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق یہ فیچر ان صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو واٹس ایپ سے کچھ عرصے کے لیے بریک لینا چاہتے ہیں۔

فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے دستیاب ہونے کی توقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.