کوئٹہ میں دھماکے سے 2 بھائی شہید،7زخمی ہوگئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں دھماکے سے 2 بھائی شہید،7زخمی ہوگئے

بلوچستان کے دارالحکومت میں دھماکے سے 2 افراد شہید،7زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا بم دھماکا ہوا ہے، دھماکا قبائلی رہنما عبدالسلام بازنی پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شہیدا اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہدا میں قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور ان کے بھائی عبدالنافع بازئی شامل ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جبکہ  پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ناموں کی تفصیل زیل ہے ۔
1۔عبد السلا م ولد عبد اللہ قوم کاکڑ سکنہ کلی منگل ہنہ (جاں بحق)
2۔عبد النافع ولد عبد اللہ قوم کاکڑ سکنہ کلی منگل ہنہ (جاں بحق )
3۔جانان ولد پائند خان قوم ترکئی سکنہ کلی حاجی سلام ہنہ (زخمی)
4۔سیف الرحمان ولد نصیب اللہ قوم کاکڑ سکنہ ہنہ (ایضاً)
5۔سمیع اللہ ولد عبدالمنان قوم نامعلوم سکنہ ہنہ (ایضاً)
6۔زبیع اللہ ولد یت ،قومیت و سکونت نامعلوم (ایضاً)
7۔محمد آصف ولد فدا ء محمد قوم عیسیٰ خیل سکنہ ہنہ (ایضاً)
8۔نصیب اللہ ولد سلطان شاہ قوم خلجی سکنہ ائیر پورٹ (ایضاً)
9۔جمیل احمد ولد عبد المنان قوم کاکڑ سکنہ کلی منگل ہنہ (ایضاً)

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.