پاکستانی اسکواش کھلاڑی نور زمان نے برمنگھم میں جاری برٹش اوپن میں مصر کے کریم التور کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا مقابلہ ایک ماہ قبل بھی ہوا تھا، جہاں نور زمان نے کریم التور کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے میں 2-3 حاصل کی تھی اور انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ اپنے نام کی تھی۔
گزشتہ روز، عالمی رینکنگ میں 44ویں نمبر پر موجود نور زمان نے برمنگھم کے سولیہل آرڈن کلب میں ہونے والے مقابلے میں مصری حریف کو 46 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 5-11، 8-11، 11-3، 7-11 سے شکست دی۔
میچ کے بعد نور زمان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! 20 سال بعد میں برٹش اوپن کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والا پہلا پاکستانی بن گیا۔