Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے کاشف ریحان نے سونے کا تمغہ جیت لیا

 

پاکستان کے کاشف ریحان نے 102 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔

دوحہ میں جاری ماسٹرز ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے 45 سال ایج گروپ میں پاکستان کے کاشف ریحان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

کاشف نے 102 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 170 کلو گرام وزن اٹھایا۔

انہوں نے اسنیچ میں 70 اور کلین اینڈ جرک میں 100 کلو گرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ چیمپئن شپ میں پاکستان نے اب تک 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More