سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی افسوسناک، بھارت کو سرخ لکیر عبور نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی افسوسناک، بھارت کو سرخ لکیر عبور نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی افسوسناک ہے، کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لیے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دےگا، بھارت کو سرخ لکیر نہیں عبور کرنے دیں گے۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج کی دنیا میں جہاں غزہ میں روایتی ہتھیاروں کے استعمال نے گہرے زخم چھوڑے ہیں وہیں ہمیں پانی کے بطور ہتھیار استعمال کی صورت میں نئی تشویشناک پستی کا سامنا ہے، بھارت کی جانب سے یکطرفہ اور غیرقانونی طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لیے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا، ہم اس سرخ لکیر کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.