وزارت خزانہ نے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزارت خزانہ نے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

وفاقی وزارت خزانہ نے ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آوٹ لک میں وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ جون میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔

رپورٹ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ان میں اضافہ ہوا ہے۔

آوٹ لک رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ جولائی تا اپریل ایک ارب 88 کروڑ ڈالرزسرپلس رہا، جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، اسی طرح رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ رہکارڈ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.