وفاقی وزارت خزانہ نے ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آوٹ لک میں وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ جون میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔
رپورٹ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ان میں اضافہ ہوا ہے۔
آوٹ لک رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ جولائی تا اپریل ایک ارب 88 کروڑ ڈالرزسرپلس رہا، جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، اسی طرح رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ رہکارڈ کیا گیا۔