وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کو فچ ریٹنگ نے اپ گریڈ کر دیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.9 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، اسی طرح رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ رہکارڈ کیا گیا۔

ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آوٹ لک میں وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ جون میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، رواں ماہ مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی تا اپریل ترسیلات زر 30.9 فیصد اضافے سے 31 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ برآمدات میں 10 ماہ میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا، تاہم درآمدات 11.8فیصد بڑھ گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.