کشمیر بنے گا پاکستان، افغان بھائی بھارت کے آلہ کار نہ بنیں: ترجمان پاک فوج – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کشمیر بنے گا پاکستان، افغان بھائی بھارت کے آلہ کار نہ بنیں: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا انتخاب امن ہے لیکن بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو پہلے سے شدید جواب دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے تقریباً ڈھائی ہزار سے زائد طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست سے اپنے خطاب میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی اور رہے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے سوچا کہ ہم حملہ کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا لیکن آپ نے دیکھا کہ آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے ہیں، پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی اور اس نے وہ تمام فرضی حکمت عملی جو ہندوستان اور مودی نے کی تھی، انہوں نے ایک ایک کرکے اسے غلط ثابت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں سے ہم مل کر یہ سوال کرتے ہیں، وہ سمجھے تھے کہ یہاں کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے دور ہے، ایسا ہرگز نہیں ہے ، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایسی تھی اور ایسی رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.