پاکستانیوں کا اعزاز، متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا جھنڈا بناکر عالمی ریکارڈ بنالیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستانیوں کا اعزاز، متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا جھنڈا بناکر عالمی ریکارڈ بنالیا

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ہاتھوں کے نشان سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا یہ جھنڈا 24 ہزار 514 ہاتھوں کے نشانات پر مشتمل ہے، جن میں 100 سے زائد قومیتوں کے افراد نے حصہ لیا۔

یہ تاریخی کارنامہ ہینڈز آف یونٹی مہم کے تحت انجام پایا، جس کو ایک ماہ کے عرصے میں سرانجام دیا گیا، اس مہم میں 23 اسکولوں اور جامعات کے طلبہ و طالبات اور 39 مختلف مقامات پر موجود افراد نے شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.