Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے او آئی سی کے مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عربوں کے مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی  کے مطابق نیویارک میں جون میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ سفیروں کے ایک اجلاس میں پاکستان نے اس تنازع کی بنیادی وجہ یعنی اسرائیل کے طویل قبضے کو ختم کرنے پر زور دیا، آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس کا مقصد اسرائیل-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور سفیر عاصم افتخار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’صرف قبضے کے خاتمے سے ہی ایک منصفانہ اور پائیدار امن ممکن ہے‘۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More