ایکس کی بندش کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی اے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایکس کی بندش کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ’ایکس‘ کو درپیش حالیہ تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے اور اس کا کسی ملکی سطح پر انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی حالیہ بندش سے متعلق پی ٹی اے کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ اس وقت دنیا کے متعدد ممالک بشمول پاکستان میں بڑے پیمانے پر سروس تعطل کا شکار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ تعطل اُس عالمی مسئلے کے بعد پیش آیا ہے جس کا سامنا پلیٹ فارم کو 22 مئی کو بھی کرنا پڑا تھا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد ازاں پلیٹ فارم نے خود بحال کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.