لورالائی ( این این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءرکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور فضائیہ کے دندان شکن جواب پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پا ک فوج اور پاک فضائیہ نے بھرپور انداز سے دشمن کو مو¿ثر اور منہ توڑ جواب دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ایٹمی ملک کے ساتھ بہادر افواج غیرت مند اقوام کا ملک ہے جس پر 25 کروڑ عوام فخر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار تھے انہوں نے کہا کہ معرکہ بنیان مرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے ہماری افواج ہمارا فخر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کے لیے سرزمین پاکستان اور اسکے سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا یے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی عالمی دنیا کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا ہے آپریشن بنیان المرصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے .پوری قوم اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوگا ہمیں اب بھی بھارت کے جارحانہ عزائم سے با خبر رہنا ہوگا یہ دشمن کسی بھی وقت رات کو بزدلانہ وار کرسکتا ہے پاکستان سندھ طاس معاہدے کشمیر کے ایشو استصواب رائے کا حق اور بھارتی دہشت گردی کے مسا?ل پر بات چیت کریگا اور تینوں ایشوز سے کسی صورت پیھچے نہیں ہٹے گا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
You might also like