کوئٹہ:ریکوڈک منصوبے کے تحت چلنے والے تعلیمی ترقیاتی پروگرام، انٹرنیشنل گریجویٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ ہونہار انجینئرز کو اٹھارہ مہینے کی تربیتی پروگرام کے لیے بیرک مائینگ کارپوریشن کی آرجنٹینا میں ویلاڈیرو پروجیکٹ کیلئے روانہ کردیایہ اقدام ریکودک مائینگ کمپنی کے ا±س عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت وہ مقامی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرکے انہیں ملک و قوم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان مستقبل میں ریکودک کمپنی میں ایک مثبت کردار ادا کرسکیں۔ یاد رہے ریکودک منصوبے کے تحت اس سے قبل 4/2023 میں نو /دس انجینئرز پر مشتمل دو گروپ پہلے ہی سے ارجینٹنا/ زیمبیا میں قائم بیرک منصوبے میں مائینگ کے شعبے میں تربیت حاصل کررہے ہیںاس موقع پر منصوبے کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ یہ عملی تجربہ انہیں عالمی معیار کے جدید مائننگ آپریشن کی سمجھ بوجھ اور مہارتیں فراہم کریگا اور امید کرتے ہیں۔
You might also like