پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کیلئے کوششیں کررہے ہیں، یورپی یونین – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کیلئے کوششیں کررہے ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ بھارت-پاکستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے بدھ کے روز وارسا میں یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ بھارت-پاکستان کی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کی کوشش کر رہی ہے اور کشیدگی میں کمی کے لیے کوشاں ہے۔

بھارت نے بدھ کے روز پاکستان اور پاکستان کے زیرانتظام کے کشمیر پر میزائل داغے جس کے جواب میں پاکستان نے کہا کہ اس نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں اور جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.