پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کردیا

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو چاروں شانے چت کردیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کا بھرکس نکال ڈالا۔

تیسرے راؤنڈ میں بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے، شہیر آفریدی نے چوتھے راؤنڈ بھی حملے کیے جس کے بعد ریفری نے فائٹ روک کر پاکستانی باکسر کو فاتح قرار دے دیا۔

اس سے پہلے پاکستان کے عثمان وزیر نے بھی بھارتی باکسر کو ناک آوٹ کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ بہترین، اپنی محنت جاری رکھیں اور توجہ مرکوز رکھیں، یہ صرف شروعات ہے، پوری قوم آپ کے پیچھے ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P