بھارت میں شیڈول جنوبی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایک مرتبہ پھر ملتوی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت میں شیڈول جنوبی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایک مرتبہ پھر ملتوی

جنوبی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔

بھارت کے برسامنڈا سٹیڈیم رانچی میں 3 سے 5 مئی تک شیڈول ایونٹ کے التوا کی وجہ پاکستانی دستے کو بھارتی ویزوں کے اجرا میں تاخیر بنی۔

پاکستان کی جانب سے اولمپک جیولن چیمپئن ارشد ندیم سمیت 43 ایتھلیٹس کی فہرست ارسال کی گئی تھی۔

چیمپئن شپ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو شرکت کرنا تھی، بھوٹان کی ٹیم پہلے ہی رانچی پہنچ کر ٹریننگ کر رہی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.