پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سپرلیگ کی دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جارہا ہے۔
کراچی کنگز سکواڈ
کراچی کنگز کو سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر لیڈ کررہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس اور ایڈم ملن شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسکواڈ
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سعود شکیل لیڈ کریں گے، اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں رائیلی روسو، شعیب ملک، محمد عامر، کوشال مینڈس، فن ایلن اورعقیل حسین شامل ہیں۔
خیال رہے پی ایس ایل کے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی، ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 5 فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔