پہلگام فالز فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پہلگام فالز فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار

پہلگام فالزفلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار کرلیا گیا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ  پہلگام واقعہ کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے)  امین الاسلام کو آسام پولیس نے گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ امین الاسلام کے بیان کے مطابق ’’پہلگام حملہ بھارتی حکومت کی سازش ہے‘‘ امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے، آسام پولیس اور مودی سرکار سے امین الاسلام کا سچ برداشت نہ ہوا۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حوالے سے اب حقائق سامنے آنے لگے ہیں جبکہ سیاسی تجزیہ کار نے واضح کیا ہے کہ مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح مسلمانوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے ، آسام کے ایم ایل اے کا سچ بولنا آغاز ہے، مزید لوگ مودی کے جھوٹ کا پردہ چاک کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.