قلات (آن لائن) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کی جانب سے اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لیئے پرائس کنٹرول کمیٹی کومتحرک کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر طاہر سنجرانی نے ٹیکس محرر میونسپل کمیٹی محمدیعقوب کے ہمراہ قلات بازا ر کا تفصیلی دورہ کیا پرائس کنٹرول کمیٹی نے سبزی منڈی قصائیوں، پھل و سبزی فروشوں بیکریوں اور انکے بٹیوں دودھ فروشوں میڈیکل اسٹورز نانبائیوں کےدکانوں اور فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیااشیاخوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیاروٹی کے پھیڑوں کاوزن کم آنے پر تندوروالوں کو جرمانہ کیاگیاجبکہ قلات بازارمیں دوران چیکنگ غیر معیاری اشیاخوردنوش بھی قبضے میں لے لی گئیں ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے احکامات پرپرائس کنٹرول کمیٹی نےدکانداروں کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کی سختی سے پابندی کریں اور صفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھاجائے گرانفروشی اورسرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
Next Post
You might also like