اختر مینگل کا 4 نشستوں پر کاغذات مسترد ہونے پر شکوہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اختر مینگل کا 4 نشستوں پر کاغذات مسترد ہونے پر شکوہ

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر شکوہ کردیا۔

ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر سزا ہوئی اور انہیں نااہل بھی قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس باوجود نواز شریف کے الیکشن 2024ء کےلیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

بی این پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے لگتا ہے کہ ہماری باتیں اور پارٹی کا مؤقف حاکموں کو پسند نہیں آیا۔

سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر (آر او) نے فیصلے میں لکھا کہ اختر مینگل کے پاس ’یو اے ای‘ کا اقاما ہونے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.