یار بلوچ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو ، مولانا ناراض ہو جائینگے ، آصف زرداری کے ریمارکس پر قہقہے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

یار بلوچ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو ، مولانا ناراض ہو جائینگے ، آصف زرداری کے ریمارکس پر قہقہے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں سیاسی رہنماؤں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

تقریب کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا دلچسپ مکالمہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے سوال کیا کہ ’جناب صدر پاکستان‘ کیسے ہیں؟

 

اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ ’یار بلوچ‘ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو ، کہیں مولانا نہ سن لیں، مولانا فضل الرحمٰن نے سن لیا تو ناراض ہو جائیں گے۔ جس پرمولانا سمیت تمام سیاسی قائدین کے قہقہے بلند ہو گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.