چین مکمل طور پر حملہ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے، تائیوان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چین مکمل طور پر حملہ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے، تائیوان

تائیوان کے وزارت دفاع نے چین کو تائیوان پر ’مکمل طور پر حملہ‘ کرنے کی صلاحیت سے محروم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس ساز و سامان اور آلات موجود نہیں ہیں لیکن وہ جدید ترین نئے ہتھیار تیار کر رہا ہے اور تائیوان کو دھمکانے کے لیے غیر ملکی کارگو شپس کی تلاشی جیسے اقدامات کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق چین جمہوری طرز پر حکمرانی کرنے والے ملک تائیوان کو اپنی سرزمین سمجھتے ہوئے گزشتہ پانچ سالوں میں اس پر اپنی حاکمیت کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے فوجی اور سیاسی دباؤ میں اضافہ کیا ہے تاہم تائی پے اسے سختی سے مسترد کرتا ہے۔

چین نے تائیوان کو اپنے زیر تسلط لانے کے لیے طاقت کے استعمال کبھی دستبردار نہیں ہوا، 1949 میں ماؤ زیڈونگ کی کمیونسٹوں کے ساتھ خانہ جنگی میں شکست کے بعد جمہوریہ چین کی شکست خوردہ حکومت کے تائیوان فرار ہونے کے بعد آج تک دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی امن معاہدہ یا جنگ بندی کی یاداشتوں پر دستخط نہیں ہوئے۔

چین سے خطرات پر سالانہ رپورٹ میں تائیوان کے وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیجنگ مشترکہ کمانڈ اینڈ آپریشنز کو بہتر بنا رہا ہے۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تائیوان کے خلاف حکمت عملی اور استعمال آبنائے تائیوان کے قدرتی جغرافیائی ماحول اور لینڈنگ کے ناکافی آلات اور نقل و حمل کی صلاحیت میں کمی کی وجہ سے اب بھی محدود ہے، مزید کہا کہ چین ابھی تک تائیوان پر جامع حملے کے لیے جنگی صلاحیتوں سے مکمل طور پر لیس نہیں ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.