محنت کش ہمارا اثاثہ، مزدوروں کیلئے مستقل حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں: صدر، وزیراعظم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

صدرِ مملکت نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

 

انہوں نے کہا کہ کان میں پھنسے تمام مزدوروں تک جلد از جلد رسائی کو یقینی بنایا جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وطن کی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کا کردار قابلِ قدر ہے، اور ان کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 

صدرِ مملکت نے اس امر پر زور دیا کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P