مچھ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران اب تک 21 دہشت گرد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مچھ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران اب تک 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں آج مزید 12 دہشت گرد مارے گئے جس کے بعد کل سے اب تک ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے مچھ میں بروقت کاروائیاں کر کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

دہشت گردوں کے خلاف 30جنوری کو کیے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے اور آج سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

 

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے اور عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ دو دن قبل بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا۔

حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے اور باؤنڈری وال پر راکٹ برسائے تھے، حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بعد میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی کلیئرنس آپریشن کر کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.