ملائیشیا کے نئے بادشاہ کی دولت کے چرچے، 300 کاریں، نجی فوج، طیاروں کا مالک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملائیشیا کے نئے بادشاہ کی دولت کے چرچے، 300 کاریں، نجی فوج، طیاروں کا مالک

ملائیشیا کے شاہی خاندان کے 65 سالہ جوہر سلطان اسکندر ملک کے نیا بادشاہ بننے جار ہے ہیں اور دنیا میں ان کی دولت کے چرچے ہو رہے ہیں، ایک اندازے کے مطابق ان کا خاندان 5.7 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کا مالک ہے، جس میں کاریں، نجی فوج اور طیارے بھی شامل ہیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے این دی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوہر سلطان اسکندر کی دولت صرف ملائیشیا تک محدود نہیں ہے بلکہ ملک سے باہر بھی اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے اثاثوں میں زمینیں، کانیں، ٹیلی کمیونیکیشن، پام آئل سمیت دیگر شعبوں میں ان کا حصہ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوہر سلطان کا محل استانا بوکیٹ ان کے خاندان کی دولت کا مظہر ہے، جہاں جرمنی کے ایڈولف ہٹلر کی تحفہ کی ہوئی کار سمیت 300 لگژری کاریں، نجی طیاروں کی فلیٹ، گولڈن اور نیلے رنگ کا 737 بوئنگ بھی کھڑا رہتا ہے اور ان کے خاندان کی نجی فوج بھی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ان کے خاندان کی دولت کا حجم ایک اندازے کے مطابق 5.7 ارب ڈالر ہے لیکن سلطان ابراہیم کی دولت اس سے کہیں زیادہ ہے، ملائیشیا کی بڑی موبائل سروس کمپنیوں میں سے ایک یو موبائل میں 24 فیصد سے زیادہ حصص ہیں، نجی اور سرکاری کمپنیوں میں کی گئی مجموعی سرمایہ کاری 58 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔

سلطان کی دولت میں سنگاپور میں 4 ارب ڈالر مالیت کی اراضی سمیت بوٹینک گارڈن سے متصل مہنگا علاقہ ٹائیرسال پارک بھی شامل ہے، حصص اور رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز سے اضافی 1.1 ارب ڈالر حاصل ہوتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.