جو بھی ہتھیار اٹھائے گا دہشت گرد کہلائے گا: علی امین گنڈا پور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جو بھی ہتھیار اٹھائے گا دہشت گرد کہلائے گا: علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو بھی ہتھیار اٹھائے گا دہشت گرد کہلائے گا، دہشت گردوں کا انجام جہنم ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کوہاٹ کا دورہ کیا، کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت کی، اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی کہ جو بھی امن کو خراب کرے اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لئے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں، علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لئے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک علاقے میں رہے، صوبائی حکومت ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.