بلوچستان سے آئی بچی کی آرمی چیف عاصم منیر سے مدد کی اپیل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان سے آئی بچی کی آرمی چیف عاصم منیر سے مدد کی اپیل

بلوچستان ڈیرہ مراد جمالی سے آئی بچی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں آرمی چیف نے بچی سے سوال کیا کہ آپ کا کون کمانے والا ہے اور کھانا پینا کیسے چل رہا ہے۔

جس پر بچی نے جواب دیا کہ کوئی کمانے والا نہیں، بھائی چھوٹے ہیں، سیلاب کے دوران ہمارا سب کچھ تباہ ہو گیا۔

اس موقع پر بچی نے آرمی چیف سے شکایت اور مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرا ہماری زمینوں کی طرف پانی چھوڑ دیتا ہے۔

 

جس پر آرمی چیف نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینڈ میسج ٹو دیٹ وڈیرہ، کہ نہیں تو پانی کہیں اور چلا جائے گا۔

بچی نے کہا کہ وہ پھر پانی چھوڑ دے گا جس پر آرمی چیف نے کہا کہ اب وہ پانی نہیں چھوڑے گا اگراس نے ایسا کیا تو ہم اس کی زمینوں میں پانی چھوڑ دیں گے۔

آرمی چیف نے بچی سے کہا کہ آپ بالکل پریشان نہ ہونا اور ماما کو سلام دینا، پاک فوج آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی جب تک آپ اور آپ کے بھائی بڑے نہیں ہو جاتے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.