پاکستان نے نام نہاد ’ آپریشن سندور’ کے بارے میں بھارتی رہنماؤں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان نے نام نہاد ’ آپریشن سندور’ کے بارے میں بھارتی رہنماؤں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی رہنماؤں کی جانب سے لوک سبھا میں نام نہاد ’ آپریشن سندور’ کے حوالے سے کیے گئے بے بنیاد دعووں اور اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’ آپریشن سندور’ سے متعلق بحث پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز دینے اور اندرونی سیاسی فائدے کے لیے جنگی بیانیے کو فروغ دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔’

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کی کوئی قابل تصدیق شہادت یا معتبر تحقیقات کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب، بھارت نے جنہیں مبینہ دہشتگردی کا انفرا اسٹرکچر کہہ کر نشانہ بنایا، ان میں دراصل معصوم مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے۔

بھارت اپنے کسی بھی اسٹریٹجک مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا، اس کے برعکس، پاکستانی افواج کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانا ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.