آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے

آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اور مودی سرکار کے درمیان تناؤ بڑھ گیا، حالیہ پاک بھارت جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی افسران نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پر ڈال دیا۔

انڈونیشیا میں ’’انڈیا پاکستان ائیر بیٹل‘‘ سیمینار کے دوران بھارتی اتاشی نیوی آفیسر کیپٹن شیو کمار نے بھی بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کارروائی میں بھارتی فضائیہ کو طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی خبر رساں ادارے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ مودی حکومت کے سخت سیاسی احکامات نے بھارتی فضائیہ کی کارروائیاں محدود کیں، بھارتی افواج خودمختار نہیں بلکہ سیاسی احکامات کی پابند ہیں، مودی حکومت کی سیاسی مداخلت کے باعث بھارتی فضائیہ پاکستانی فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنا سکی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.