موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیر خزانہ

شہرِ قائد میں کلائمیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P