سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی فلاسفی اور بینظیر بھٹو کے مشن روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جو طبقاتی استحصال سے پاک ہوگا۔
جمہوریت کی بحالی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
شہید بینظیر بھٹو کے پاکستان میں بچوں کے ہاتھوں میں کتاب ‘ نوجوان کو روزگار ملے گا۔
شہید بینظیر بھٹو کے پاکستان میں کسانوں کو محنت کا منصفانہ پھل ،مزدوروں سے انصاف ہوگا۔
یہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے کہ آج بولنے کی آزادی ہے۔
کوئی ہمارے خلاف بھی بولتا ہے تو یہ بھٹو شہید کا کارنامہ ،جیالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
آزاد باوقار،خود مختار پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا ۔
ہم ترقی یافتہ خود مختار پاکستان کی تعمیر کریں گے ،قوم خا