ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان کے مطابق کہ ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسرائیلی طیاروں کے لیے بھی ترک فضائی حدود بند کر دی ہے۔
ترک میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ ہاکان فدان نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کی حقیقت دنیا تسلیم کر چکی ہے لیکن اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اسے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،عالمی برادری کو اسرائیل کے پیدا کردہ قحط کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔