وزیرِاعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیرِاعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے

دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، اس دوران پاک-چین تعلقات کے کثیر الجہتی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.