کراچی میں دہشتگرد حملہ؛ پاکستان کا افغان طالبان حکومت سے شدید احتجاج، ناظم الامور طلب

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں جس پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان طالبان حکومت کو دیے گئے احتجاجی مراسلے (ڈیمارش) سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں بتایا ہے کہ افغانستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے کراچی دہشت گرد حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسی نوعیت کا احتجاجی مراسلہ پاکستان کے افغانستان میں سفیر عبید الرحمٰن نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے کیا، افغان سرزمین سے دہشت گردوں کو پاکستان میں دہشت گردی سے روکا جائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاجی مراسلے اس حقیقت کے پیش نظر جاری کیے گئے کہ کراچی دہشت گرد حملے میں افغان شہری ملوث تھے، جن میں ایک حملہ آور کو زندہ گرفتار بھی کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا ہے کہ افغان سرزمین اور افغان شہریوں کو پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے یہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ سرحد پار افغان سرزمین سے حملے کیے جارہے ہیں، افغان شہری مسلسل پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P