محکمۂ موسمیات نے ملک میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 30 جون کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو سکتا ہے، بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
2 جولائی سے خلیج بنگال سے بھی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، یکم سے 6 جولائی کے دوران کشمیر کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔
یکم سے 5 جولائی کے دوران کے پی کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
