پی سی بی کو احسان کی انجری بارے رپورٹ جلد موصول ہونے کی توقع

قومی ٹیم کے پیسر احسان اللہ کی انجری سے متعلق میڈیکل بورڈ کی میڈیکل رپورٹ کرکٹ بورڈ کو ایک یا دو روز میں موصول ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل، بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائے گی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے سب کرکٹرز اہم ہیں، فٹنس مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ری ہیبلی ٹیشن سنٹرز قائم کرنے کیلئے بھی کام جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P