ایلیسا ہیلی نے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑلیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایلیسا ہیلی نے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑلیا

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑلیا۔

بھارت میں جاری ویمن پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے میچ کے دوران ایک تماشائی گراؤنڈ میں گھس آیا جہاں یو پی وارئیرز کی ایلیسا ہیلی نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی، جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

چنا سوامی اسٹیڈیم کے سکیورٹی اہلکار فوری طور پر گراؤنڈ میں پہنچے اور اسٹیڈیم میں گھس آنے والے شخص کو پکڑ لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.