جرمنی نے بھی فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز مسترد کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جرمنی نے بھی فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز مسترد کردی

جرمنی نے بھی فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز مسترد کردی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے عوام کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے جرمن وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو اردن یا مصر منتقل کرنے کے خیال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی آبادی کو غزہ سے بے دخل نہیں کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے امریکی صدر کی تجویز پر بڑے پیمانے پر رد عمل سامنے آیا ہے۔جرمنی کا یہ موقف امریکی صدر کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن سمیت بعض پڑوسی عرب ممالک میں منتقل کرنے کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔

اپنے صدارتی طیارے میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اردن اور مصر کو زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو وصول کرنا چاہئے خاص طور پر اس لئے بھی کہ غزہ کی پٹی مکمل طور پر تباہ ہوچکی اور وہاں افراتفری کی صورت حال ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.