پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دینے والے سعد وڑائچ کی تعیناتی کی مدت مکمل ہو گئی ہے، اور ان کی جگہ معظم علی کو بھارت میں نیا ناظم الامور تعینات کیا جائے گا۔
معظم علی اس وقت سعودی عرب میں نائب سفیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ سعد وڑائچ کو وطن واپسی پر دفتر خارجہ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں تقرری کے فیصلے کے بعد معظم علی جلد دہلی روانہ ہو جائیں گے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ سرکاری اعلامیے اور روانگی کے حتمی شیڈول کا انتظار کیا جا رہا ہے۔