پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کرلیا۔
پی ایس ایکس میں آج کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی سطح عبور کرلی۔
حکومت کے درست اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسی سلسلے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے آج جمعرات کے روز بازارِ حصص میں 1099 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی ایک لاکھ پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی رقم ہوگئی ۔ کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 479پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 813 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 082 پوائنٹس پر پر بند ہوا۔
معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی، ماہرین