پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا

پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی، پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔

سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں سرفہرست رہا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر دوسرے اور ڈنمارک کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔

فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس نے بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ترکیہ کا پاسپورٹ 49، چین کا 64 اور بھارت کا پاسپورٹ 82ویں نمبر پر ہے۔

یمن، عراق، شام اور افغانستان بالترتیب 100، 101، 102 اور 103 نمبر پر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.